ٹیکسلا، معروف تاجر سیٹھ اکرام الہی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید، بیٹی شدید زخمی

ٹیکسلا۔ ٹیکسلاشہرکے مصروف ترین علاقہ فیصل شہیدروڈ کے متصل آبادی میں رہائش پذیرٹیکسلامیں تعمیراتی میٹریل کے مشہورتاجرسیٹھ اکرام الہی کوان کے گھرمیں گھس کر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقتول سیٹھ اکرام الہی کی چھوٹی صاحبزادی بھی شدیدزخمی ہوگئی،ٹیکسلاکے علاقہ میں ڈکیتی اورقتل کی منظم منصوبہ بندی کے تحت کی گئی دلیرانہ واردات سے پورے علاقہ میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور تاجربرادری شدید اضطراب کا شکار ہو گئی واردات کی اطلاع پاکر تھانہ ٹیکسلاکے ایس ایچ او، و دیگرپولیس افسران اور سی سی ڈی کا سٹاف بھی موقع پر پہنچ گیا،اورضروری معلومات و لازمی شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں، قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،اطلاعات کے مطابق متذکرہ واردات گزشتہ رات دوبجے کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوتیزدھارکٹر سے سیٹھ اکرام الہی کی رہائش گاہ کاگیٹ کاٹ کراندرداخل ہوئے،اوربھاری رقم ہتھیانے کی کوشش کی،مزاحمت پرڈاکوؤں نے سیٹھ اکرام پرسیدھے فائرکیے،جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئے،اورمالک حقیقی سے جاملے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چیخ وپکارکرنے والی سیٹھ اکرام کی چھوٹی صاحبزادی بھی شدیدزخمی ہوگئی،اس دوران اہل محلہ جاگ اٹھے،ڈاکوؤں نے راہ فراراختیارکرنے کے لیے مزیدفائرنگ کی،جس سے انکا اپناہی ساتھی ہلاک ہوگیا،تاہم اہل محلہ کی مداخلت سے نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھی کی نعش نہ اٹھا سکے ،اورفائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے،سیٹھ اکرام الہی مقتول کے قریبی عزیزسیٹھ اظہرکی 15پرہونے والی ٹیلیفون کال کے بعد تھانہ ٹیکسلا پولیس موقع پرپہنچ گئی،اورانہوں نے تاجرشیخ اکرام الہی اورڈاکوؤں کے ساتھی دونوں کی نعشوں کوٹیکسلاسول ہسپتال پہنچادیا، بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعدشیخ اکرام الہی کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی،جبکہ نامعلوم ڈاکوؤں کے ساتھی جس کے بارے میں بتایا گیاہے،کہ وہ نواں شہرایبٹ آبادکا رہائشی ہے،کی نعش کوپولیس نے اپنی زیرنگرانی سردخانے میں رکھ دیاہے،متذکرہ واردات کے نتیجہ میں ٹیکسلاکی تاجربرادری حاجی محمدنصیرپراچہ،الحاج محمدسعیدپراچہ،سیف الرحمن خان،حاجی ارشدہمایوں خان،حاجی محمدایوب صراف،حاجی محمد جاویدصراف،ہمایوں بٹ،سیٹھ کامران پرویزکشمیری،ملک اظہریوسف،ملک امجدیوسف،حاجی شیخ ساجد محمود،حاجی شیخ صوفیان مسعود،ملک یاسرمحمودگجر،ملک یاسرقیوم،ملک عاصم قیوم پنڈگوندل،ودیگرلوگ بڑی تعدادمیں شیخ اکرام الہی مقتول کے پڑوسی ملک امجدیوسف کے عوامی ڈیرے پرجمع ہوگئے،جہاں شیخ اکرام الہی کے بڑے بھائیوں سیٹھ احسان الہی،سیٹھ محمداسماعیل،معروف صنعتکارحاجی محمدگلاب خان، ریٹائربریگیڈیئرافتخاراحمدخان،حاجی طارق محموداعوان،سیٹھ عرفان زمان اعوان سے ملاقات کی،اوراس سانحہ پرگہرے دکھ اورغم وغصے کا اظہارکیا۔

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

3 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

5 hours ago