ٹیکسلا۔ ساتویں محرم الحرام کا جلوس نہر روڈ پر برآمد ہوااور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بخیرو عافیت اختتام پذیر ہوگیا، اس موقع پر انتظامیہ اور محرم الحرام کمیٹی کی جانب سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے،جلوس کے راستے میں شربت کی سبلیں اور نذرو نیاز و حسینی لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا کینال ٹاؤن محلہ سے بھت سرفرازعلی، گلفرازعلی کے زیر اہتمام جلوس و مجالس کا اہتمام کیا گیا، سادات حویلی ڈیرہ سید ضمیر حسین شاہ نہر روڈ پر سید ضمیر حسین شاہ اور سیدناصرحسین شاہ و برادران کی جانب سے شرکاء جلوس کے لئے خصوصی لنگر کااہتمام کیا گیا، معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نوید عباس کی جانب سے بھی شرکائے جلوس کے لئے سارا دن لنگر چلتا رہا،سید ضمیر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم تمام سیکورٹی اداروں،انتظامیہ، محرم الحرام کمیٹی اور امن کمیٹی کے عہدیداران کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ جنھوں نے یکم محرم الحرام سے جلوسوں و مجالس کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے اور موسم کی شدت کے باوجود بہترین اور احسن طریقے سے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں
