علاقائی

ٹیچر یونین امتیاز عباسی شہید انتخابات میں یونائیٹڈ گروپ کامیاب

راولپنڈی (حافظ عزیر شفیق/ بھٹی نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلع راولپنڈی پنجاب ٹیچر یونین امتیاز عباسی شہید گروپ کے انتخابات میں دو پینل یونائیٹڈ گروپ اور دوسرا خیال گروپ کا مقابلہ۔ الیکش 2025 کے کاغذات نامزدگی 18 مئی گورنمنٹ ہائی سکول زرعی فارم راولپنڈی میں جمع ہوئے دونوں گروپوں نے بھرپور حصہ لیا اور کاغذات منظور ہوئے۔ 20 مئی کو ممبرز شپ جمع کرانے کی تاریخ تھی یونائیٹڈ گروپ نے ممبرز شپ فیس بمع لسٹیں جمع کرا دی اور ہم خیال گروپ نے کوئی لسٹ اور فیس جمع نہ کرائی اور الیکشن کمیشن نے ہم خیال گروپ کو 25 مئی شام 5 بجے تک کا ٹائم دیا لیکن ہم خیال گروپ 25 مئی شام 5بجے کے بجائے شام 7بجے تک بھی ممبرز شپ فیس اور لسٹیں جمع کرانے میں ناکام رہا۔

ریٹرننگ آفیسر چوہدری بشیر وڑائچ گروپ صوبہ پنجاب نے تمام قانونی کارروائی مکمل کرکے پنجاب ٹیچر یونین شہید امتیاز عباسی شہید گروپ کے یونائیٹڈ گروپ کو بلا مقابلہ کامیاب کرا دیا اور 27 مئی 2025 کو گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکینڈی سکول سید پور روڈ میں منعقد تقریب میں سی ای او ایجوکیشن جناب امان اللہ چھینہ، ڈی ای او سیکینڈی گل محمد صاحب اور ڈی ای او اظہر محمود صاحب اور ڈی ای او میڈم حاجرہ کی موجودگی میں صوبہ پنجاب شہید امتیاز عباسی شہید گروپ کے کے مرکزی صدر محترم جناب بشیر وڑائچ صاحب نے حلف لیا اور تمام گروپ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے دیے۔
چیف آرگنائزر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی راجہ حفاظت حسین کبھہ بڑالہ چیرمین ضلع راولپنڈی سردار محمد قاسم کہوٹہ اور صدر ضلع راولپنڈی چوہدری زعفران برکت گوجرخان نائب صدر رضا علی ملک رنوترہ اور محاسب ملک ظفر عباس اور گروپ کے دوسرے ممبران نے اگلے دو سال کے لیے حلف لیا۔

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

2 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

5 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

6 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

9 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

9 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

9 hours ago