202

ٹیچرز اوراسٹاف کیلئے الگ ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد(سی این پی) ملک بھر میں ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کے لیے اہم فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت ان کے لیے الگ ویکسینیشن سینٹرز بنائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے اساتذہ کی ویکسینیشن سے متعلق فیصلے کی منظوری دے دی۔ ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے ویکسینیشن سینٹر ہر تحصیل میں قائم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل ویکسینیشن سینٹر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے مخصوص ہوگا، ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرز میں اساتذہ کے لیے کاؤنٹر مختص کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ الگ کاؤنٹر کا مقصد ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو سہولت فراہم کرنا ہے، الگ کاؤنٹر سے کم وقت میں زیادہ ٹیچرز کی ویکسی نیشن یقینی بنانا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ 18سال سے زائد عمر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان سہولت دی گئی ہے، ٹیچرز کو واک ان کی سہولت ملنے پر ویکسینیشن سینٹرز پر رش بڑھ گیا۔ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت29مئی سے ملی۔ این سی او سی نے5جون تک ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں