اہم خبریں

ٹک ٹاکر لڑکی کی ٹریفک پولیس کی گاڑی کیساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک نئی ویڈیو نے پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا ضابطہ اخلاق پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں،معروف ٹک ٹاکر ’’پنڈی گرل‘‘ نے حالیہ دنوں میں ٹریفک پولیس راولپنڈی کی گاڑی اور لیڈی وارڈن کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی ہے

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر سادہ وردی میں پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر ویڈیو بنائے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے،مگر یہاں نہ صرف ایک عام ٹک ٹاکر نے پولیس کی سرکاری گاڑی کو استعمال کیا،بلکہ اس ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی وارڈن بھی شامل دکھائی دے رہی ہیں

عوامی سوال یہ ہے کہ کیا ٹک ٹاکر کو پولیس کے سرکاری وسائل استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی؟کیا یہ ’سہولت‘ کسی مخصوص تعلق یا منظوری کا نتیجہ ہے؟ اور اگر ایسا نہیں تو پھر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟

پولیس ترجمان یا راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا،مگر عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے،اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

admin

Recent Posts

کلرسیداں روڈیوٹیلٹی اسٹور پر ڈکیتی، مسلح ڈاکو ہزاروں روپے اور سامان لے اڑے

راولپنڈی (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) — تھانہ روات کے علاقے کلرسیداں روڈ، سردار مارکیٹ میں واقع…

30 minutes ago

آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے خودکشی کر لی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…

4 hours ago

ضمیر کی نیند سب سے خطرناک خاموشی ہے

دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…

4 hours ago

صنعتوں اور کسانوں کیلئے رعایتی بجلی پیکج کااعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…

4 hours ago

گوجرخان  جاتلی پولیس کی بڑی کارروائی — دو اشتہاری اور مطلوب قاتل گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…

6 hours ago

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

8 hours ago