اسلام آباد (حماد چوہدری) ٹک ٹاکر ظفر سپاری نے اپنے خلاف لگائے گئے سنگین الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے ایک گھناؤنی سازش کا حصہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد ان کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش الزامات میں ظفر سپاری پر منی لانڈرنگ، جنسی جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
تاہم، انہوں نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ظفر سپاری کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ میں نہ تو کسی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں، نہ ہی کسی غیر قانونی سرگرمی میں۔ کچھ عناصر میری شہرت سے خائف ہو کر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاستی اداروں اور قانون کا مکمل احترام کرتے ہیں اور اگر کسی ادارے کو ان سے وضاحت درکار ہو تو وہ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
ظفر سپاری نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف پھیلائی گئی جھوٹی خبروں پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاکہ جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ادھر، ان کے چاہنے والوں اور فالوورز کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ظفر سپاری کے حق میں آواز بلند کی ہے اور ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور کردار کشی کی کوشش قرار دیا ہے۔
جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…
روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…
تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…
راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…
لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…
آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…