ٹویوٹا ہائی ایس حادثہ کا شکار‘ 8مسافر زخمی

تھوراڑ ( عابد شفاعت ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولاکوٹ سے تھوراڑ بھالگراں جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی اندروٹ کھڈ کے مقام پر حادثہ کا شکار .8 مسافر زخمی گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق تھوراڑ کچھل کے رہائشی منشاد صدیق کی گاڑی ٹویوٹا ہائی ایس جسے ڈرائیور علی چلا رہا تھا جو راولاکوٹ سے تھوراڑ بھالگراں جا رہی تھی کہ اندروٹ کھڈ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی اور سڑک سے کہیں فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔تاہم حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔گاڑی میں سوار مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے البتہ بعض کو شدید چوٹیں آئیں۔جن میں سے صوبیدار عارف کچھل تھوراڑ۔شدید زخمی ہیں جبکہ بیٹا جنت حسین پکوائی والا۔اور انکی ہمشیرہ۔لاگڑیاٹ زخمی ہیں اسکے علاوہ سہراب منشاد۔ حماد صفدر ۔تین خواتین ایک بچہ بھی زخمی ہوئے جنھیں فوری طور عوام علاقہ نے ریسکیو کر کے راولاکوٹ سی ایم ایچ ہسپتال پہنچا دیا جہاں ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں