کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایت سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں سرکل کے انچارچ سجادحسین قریشی نے بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں نادرا دفتر اور گوجر خان روڈ پر واقع غیر قانونی رکشا اسٹینڈز کو ختم کر کے تمام رکشہ مالکان کو پرائیویٹ پارکنگ پوائنٹ میں منتقل کر دیا
اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی رکشہ یا موٹر سائیکل کسی دکان کے سامنے کھڑا پایا گیا تو متعلقہ دکاندار کیخلاف کارروائی ہو گی۔
آپریشن میں انسپکٹر راجہ عامر رحمان،ٹریفک وارڈنز عادل منیر، راشد کیانی،ہارون نثار و دیگر نے حصہ لیا۔مقامی حلقوں نے اس اپریشن کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔