ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اسلام آباد(قاسم جمشید)سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،

جب کہ تیسرا ساتھی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری اور حفاظتی اقدامات نہ اپنانے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں