راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے علاقے وکیل کالونی میں مبینہ قبضہ گروپ “راجہ نومی” کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ متاثرہ شہری غلام حیدر کے مطابق اس نے حال ہی میں ایک پلاٹ خریدا تھا، جس کے فوراً بعد اسے راجہ نومی کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔غلام حیدر کے مطابق راجہ نومی نے پچاس لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ رقم نہ دینے کی صورت میں اس کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ خوف کے باعث غلام حیدر نے اپنا پلاٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن جب وہ رجسٹری کے لیے دفتر پہنچا تو راجہ نومی اور اس کے ساتھیوں نے اس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔متاثرہ شہری نے واقعہ کی تحریری شکایت تھانہ چکلالہ میں جمع کرا دی ہے، تاہم تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ راجہ نومی اور اس کے گروہ کی جانب سے آئے روز شہریوں کو دھمکیاں دینا، پلاٹوں پر قبضے کرنا اور بھتہ خوری معمول بن چکا ہے، لیکن پولیس مبینہ طور پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور متاثرہ شہری کو انصاف فراہم کیا جائے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…