وکیل نےCTOفرحان اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

راولپنڈی یک وکیل نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ ویسٹریج پولیس کو درخواست دے دی ہے۔درخواست گزار سید علی دانیال ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک آفس میں خود کو سی ٹی او کا قریبی ساتھی ظاہر کرنے والے عمیر نامی شخص نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور 25 ہزار روپے وصول کرنے

کے بعد اسے ٹیسٹ پاس کروایا۔درخواست کے مطابق پیسوں کے عوض بغیر ٹیسٹ کے سائن ٹیسٹ بھی پاس کروایا گیا۔ جب اس معاملے کی شکایت سی ٹی او راولپنڈی سے کی گئی تو انہوں نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کی اور دھکے دے کر دفتر سے باہر نکال دیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ٹی او کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔