وکیل مختار بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے مؤثر دلائل پر منشیات کیس کا ملزم بری

ٹیکسلا (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا مظفر نواز ملک نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد حفیظ ولد محمد اقبال، ساکن محبت آباد واہ کینٹ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا

ملزم کی پیروی مختار بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد حفیظ کے خلاف تھانہ صدر واہ کینٹ کی پولیس نے 9 دسمبر 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم کے قبضے سے 525 گرام چرس برآمد ہوئی۔ استغاثہ نے مقدمہ انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ 9(1)3b کے تحت چلایا اور ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا مظفر نواز ملک کی عدالت میں زیر سماعت رہا

ملزم کے وکیل مختار بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عدالت میں دلائل دیے کہ مقدمہ بےبنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے اور ملزم کو بدنیتی سے مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے جبکہ استغاثہ ملزم کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اس لیے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا جائے اور اعلیٰ عدالتی نظائر بھی پیش کیے۔

جس پر فاضل ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے مختار بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ٹھوس دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم محمد حفیظ کو بری کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔