
بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر راجہ سعید اختر و سیکرٹری محمد جاوید بھٹی کا احسن اقدام جب تک صحافیوں میں ووٹر لسٹ کا تنازعہ حل نہیں ہو جاتا اور دونوں گروپ الیکشن پر متفق نہیں ہو جاتے بار اپنا نمائندہ الیکشن بورڈ کے لیے مقرر نہیں کرے گاپوٹھوہار پریس کلب کی نامکمل ووٹر لسٹ اور یک طرفہ طور پر الیکشن کروانے کی درخواست صدر بار ایسوسی اییشن گوجرخان راجہ سعید اختر نے مسترد کر دی انہوں نے کہا ایک درخواست صدر پریس کلب ملک جاوید کی طرف سے وصول ہوئی جبکہ دوسری درخواست جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف کی طرف سے وصول ہوئی دونوں درخواستوں کو پڑھ کر بار نے یہ فیصلہ کیا کہ جب تک صدر و جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب اور دونوں گروپوں کے امیدوار راضی نہ ہوں تب تک بار ایسوسی ایشن اپنا نمائندہ مقرر نہیں کرے گی ہم میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے دونوں گروپوں کے امیدوار متفقہ طور پر ہمیں درخواست نہیں دیں گے بار اپنا نمائندہ مقرر نہیں کرے گی ماضی میں دونوں گروپوں کے امیدوار متفق ہو کر بار کو الیکشن کی درخواست دیتے رہے جس پر بار نے اپنا ایک نمائندہ بطور چئیرمین الیکشن بورڈ نامزد کرتا رہا اس سال معاملہ کورٹ میں ہے ووٹر لسٹ بھی متنازعہ ہے اور دوسرا گروپ ڈمی ووٹر لسٹ پر الیکشن نہیں کروانا چاہتے اس لیے بار کسی صورت متنازعہ کام کا حصہ نہیں بنے گی دونوں اداروں کی اپنی اپنی عزت و تقریم ہے اس لیے پوٹھوہار پریس کلب کے امیدوار بیٹھ کر ووٹر لسٹ فائنل کر کے ہمیں دے دیں ہم الیکشن کروانے کے لیے اپنا ایک نمائندہ مقرر کر دینگے اگر دونوں گروپ متفق نہیں ہوتے تو بار کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہو گا بار ایسوسی ایشن گوجرخان کسی یک طرفہ کاروائی کا حصہ کبھی نہیں بنے گی۔