اسسٹنٹ کمشنر کینٹ انیشہ ہشام نے خواجہ کارپوریشن پر قائم مختلف شادی ہالز اور مارکیز کا دورہ کیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایک شادی ہال پر مجموعی طور ستر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شادی ہالز اور مارکیز میں کھانے کی ڈیشز کا خود معائنہ کیا۔ انہوں نے ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سبسڈائزڈ آٹا کی فراہمی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں کی لسٹیں چیک کیں۔ انہوں نے کہاکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے دکانداروں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی-
150