شاہ باغ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر شاہ باغ میں واقع شادی ہال کے مالک کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا
۔اے سی کلر سیداں نے جب شادی ہال پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک سے زائد ڈشز کیساتھ مہمانوں کی تواضع کی جا رہی تھی۔دریں اثناء اے سی کلر سیداں نے کیش اینڈ کیری شاپس کا بھی دورہ کیا
اور وہاں قائم ڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیا۔انہوں نے کیش اینڈ کیری مالکان کو ہدایت جاری کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
کلرسیداں میں ڈاکوؤں کی کولڈ ڈرنک کے گودام پر واردات
کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں شہر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں تین نامعلوم مسلح ملزمان نے رات کے پچھلے پہر کولڈ ڈرنکس کے گودام میں داخل ہو کر چوکیدار کے منہ اور ٹانگوں پر ٹیپ لگا
کر چار عدد موبائل فونز چھین لئے اور دفتر کی توڑ پھوڑ کی جبکہ واردات سے قبل انہوں نے پلگ نکال کر سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند کر دیئے۔چوکیدار ملک فاروق اعظم نے میڈیا کو بتایا
کہ وہ کلر سیداں نورمسجد کے قریب کولڈ ڈرنکس کے گودام میں چوکیداری کرتا ہے، گزشتہ رات آڑھائی بجے کے قریب گیٹ پر دستک ہونے پر باہر گیا تو باہر کھڑے نامعلوم شخص نے پانی مانگا اور ساتھ ہی وہ گودام میں داخل ہو گیا جس کے فورا بعد اس کے دیگر دو ساتھی بھی گودام میں آ گئے
اور ان میں سے ایک نے بجلی کا پلگ نکال کر سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دہئے اور مجھے قابو کرلیا اور میرے گلے پر گھٹنا رکھا
کر میرے منہ اور ٹانگوں پر ٹیپیں لگا دیں اور موبائل فونز چھین لئے جبکہ دفتر میں ٹیبلوں کے دراز کی تلاشی لی اور رقم نہ ملنے پر دفتر کی توڑ پھوڑ کی اور پیدل ہی فرار ہو گئے۔چوکیدار کے مطابق ملزمان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔