وقت اس کائنات کی سب سے قیمتی چیز ہے اسے کسی بھی قیمت پر خریدا نی جا سکتا ہر کسی کو زندگی ایک ایسا موقع ضرور فراہم کرتی ہے کہ وہ وقت کو چاہے تو فتح کرلے اور چاہے تو اسے کھو دے وقت انسان کو انتخاب کرنے کا اختیار دیتا ہے آپ چاہیں تو اسے منافع بخش طریقے سے صرف کریں بصورت دیگر یہ آپکو اسطرح خرچ کردے گا کے آپ تباہ و برباد ہو جائینگے اگر غور کیا جائے تو وقت کسی کا بھی ایک جیسا نہی ہوتا بہت سوں کے لیے برق رفتاری سے گزرتا ہی تو بعض کے لیے اس قدر آہستہ ہو جاتا ہے کے سانس لینا محال ہوجاتا ہے وقت کے پاس بہت نایاب اختیارات ہیں یہ چاہے تو فقیر کو بادشاہ بنا دے اور چاہے تو بادشاہوں کو پل میں فقیر کردے گو کہ یہ سب رب تعالیٰ کی کرم نوازیاں ہیں مگر چونکے فل وقت ہم ان تمام معاملات کو صرف وقت کے تناظر سے دیکھ رہے ہیں تو اس بنا پر ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ وقت منافق ہے اسکا سلوک ہر کسی کے ساتھ ایک سا نہیں ہے امید ہے آپکو آج کا کالم پسند آیا ہوگا وقت کے بارے میں مزید حقائق جاننے کے لیے اگلے ہفتے کالم کا انتظار کیجئے
بقول شاعر:
وہ وقت کی طرح تھا
کبھی ملا ہی نہیں