وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کے چیمبر میں ہوا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظور کر لیا۔
کابینہ اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ رات گئے وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی۔