اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں دفاعی قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ترمیم شدہ قوانین میں آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں کی روشنی میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی مدت سمیت متعدد امور کو قانونی شکل دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق یہ ترامیم جدید، ہم عصر اور مستقبل کی جنگی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں تاکہ دفاعی ادارے نئی عالمی سیکیورٹی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔مزید برآں وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی، جس کے بعد وہ فیصلے باضابطہ طور پر نافذالعمل ہو جائیں گے۔
اہم خبریں
تھانہ روات کلر روڈ ڈھوک میجر50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدپوسٹمارٹم کیلئے منتقل
اٹک پولیس کی فوری کاروائی، شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم انتہائی قلیل وقت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
اوورسیز پاکستانی وطن کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، بیرسٹر امجد ملک
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
راولپنڈیMC کا گرینڈ آپریشن، 4 ٹرک سامان ضبط، فٹ پاتھ تجاوزات سے پاک
راولپنڈی ماہ فروری20 افراد جاں بحق، 1356 زخمی، ریسکیو کو 5,666 ایمرجنسی کالیں موصول
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، 2500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف
علیمہ خانم کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ منظور26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی
اسلام آباد ہائیکورٹ،M-Tag لگانے کا معاملہ، سات دن میں جواب طلب
شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ،امریکہ، ایران جنگ خاتمہ کیلئےکردار ادا کرنے کا عزم