کالم

وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے ملاقات

ثقافت کسی نھی قوم کی روح ہوتی ہے، اس قوم کی پہچان، اس کی تہذیب اور اس کی روایات کا عکس ہوتی ہے۔ جس قوم کی ثقافت مضبوط ہو، اس کی جڑیں گہری ہوتی ہیں، اور وہ قوم وقت کے طوفانوں میں بھی اپنی شناخت برقرار رکھتی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں قومی ثقافت، ادب اور ورثے کی بحالی و ترویج کے لیے ایک پرعزم، متحرک اور وژنری شخصیت میدان عمل میں ہے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، جناب اورنگزیب خان کھچی۔ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (پیجا) کی نومنتخب باڈی نے چیئرمین ناصر خان خٹک کی قیادت میں جناب وزیر موصوف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جہاں وفاقی وزیر نے صحافیوں کو مبارکباد دی، وہیں انہوں نے اپنے دلکش، اور عملی اقدامات سے متاثر کن گفتگو کے ذریعے یہ واضح کیا کہ وہ صرف وزارت کے منصب پر نہیں بیٹھے بلکہ اس کے مشن کے حقیقی نمائندہ بھی ہیں۔ اورنگزیب خان کھچی کا وژن پاکستان کی ثقافتی بحالی، لسانی تنوع کے فروغ اور قومی ورثے کی عزت نو سے جڑا ہوا ہے۔

ان کا یہ کہنا کہ ”میڈیا ثقافت و روایات کو اجاگر کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے صرف ایک بیان نہیں بلکہ صحافت کے تقدس اور اس کی اہمیت کے حوالے سے ایک سنجیدہ اعتراف ہے۔ ایسے وقت میں جب ثقافت اور زبانیں پس منظر میں جا رہی ہیں، وفاقی وزیر کا علاقائی لسانی کانفرنسز کا اعلان ایک خوش آئند ہے۔کشمیر سے کراچی، کوئٹہ سے گلگت بلتستان، ملتان، لاہور، ہزارہ اور پشاور پوٹھوہار تک علاقائی زبانوں کی کانفرنسز نہ صرف قوم کے رنگا رنگ ثقافتی ورثے کو اجاگر کریں گی بلکہ ان زبانوں کے بولنے والوں کو بھی احساس شمولیت دے گی۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کا تنوع ہے، اور مجھے امید ہے کہ کھچی صاحب کی قیادت میں یہ تنوع ایک قومی اثاثہ بننے جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر عالمی ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جو یقیناً ہمارے ادبی حلقوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پی این سی اے میں عالمی خطاطی مقابلے، لوک ورثہ میں مختلف برادریوں کے اپنے اپنے پویلین، یومِ آزادی پر ثقافتی تقریبات اور موسیقی، ادب، خطاطی جیسے فنون کے ماہرین کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ جیسے اقدامات اس بات کا مظہر ہیں کہ وزیر ثقافت ایک مکمل ثقافتی انقلاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ان کے وژن کا ایک اور قابل ستائش پہلو لوک ورثہ اسلام آباد میں معیاری ریسٹورنٹس کا قیام ہے۔

یہ نہ صرف ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کرے گا بلکہ ہمارے علاقائی کھانوں اور طرز زندگی کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔ اسی طرح دریائے سواں کے کنارے قلعہ پھروالہ پر کسی بڑی ہوٹل چین کے قیام کا منصوبہ نہ صرف سیاحت کے فروغ کا سبب بنے گا بلکہ ثقافتی ورثے کی جدید انداز
میں نمائش بھی ممکن بنائے گا۔ انہوں نے صحافیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ہمیشہ قوم کے نبض شناس ہوتے ہیں اور اگر وہ ثقافت جیسے اہم موضوع پر وفاقی اداروں کے ساتھ ہم قدم ہوں تو تبدیلی یقینی ہوتی ہے۔ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان خٹک، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، اور ان کی پوری ٹیم جس میں ضمیر حسین ضمیر، خالد حسین شاہ، مشتاق احمد ملک، چوہدری گلزار ناز، راحیلہ راجہ، قاسم جمشید، ثاقب قریشی، محمد ارشد، رانا شہزاد نعیم، محمد جمیل قریشی، ملک شاہ زمان شامل ہیں سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ قومی ثقافت کے فروغ کے عظیم مشن میں شامل ہو رہے ہیں۔

اس ملاقات کا اختتام ایک خوبصورت جذبے کے ساتھ ہوا باہمی تعاون، قومی ثقافت کی ترویج اور ورثے کی حفاظت کے عزم کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا وعدہ کیا گیا اورنگزیب کھچی جیسے وزراء ہی وہ امید کی کرن ہوتے ہیں۔ یہ صرف ثقافت نہیں، یہ ایک قومی بیداری ہے اور اس بیداری کے علمبردار اورنگزیب کھچی ہیں قومی ثقافت و ورثہ کے میدان میں ایک نئی صبح طلوع ہو چکی ہے، اور اس کا سورج جناب اورنگزیب کھچی کی صورت روشن ہے۔ دعا ہے کہ یہ روشنی نسلوں تک قائم رہے، اور پاکستان اپنی تہذیب، ثقافت تمدن اور روایتوں میں دنیا کے لیے ایک مثال بنے

admin

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

6 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

7 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago