اہم خبریں

وفاقی دارلحکومت میں پلاٹ مالکان کو شجرکاری کا پابند بنا دیا گیا

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کو سرسبزوشاداب شہر بنانے کیلئے تمام پلاٹ مالکان کیلئے انکے سائز کے مطابق پودے لگانے کی لازمی حد مقرر کردی ہے۔اسلام آباد کی ہریالی اور خوبصورتی کو بڑھاوا دینے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ نے یہ قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ہر پلاٹ کے مالک کے پاس قطع نظر اس کے سائز اور استعمال کے، مخصوص اقسام اور پودوں کی تعداد ہوگی ۔اس قانون کوفوری طور پر لاگو کیا جائیگا۔اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سبز بنانے کے لئے سی ڈی اے منصوبوں اور سرگرمیوں پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقو ں کو مایاوکی فورسٹس کے لئے استعمال کیا ہے۔ موسم گرما میں سات لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔انتظامیہ نے آئندہ شجرکاری سیزن کے لئے اسکولوں اور کالجوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دارالحکومت کی ترقیاتی اتھارٹی اسکولوں اور کالجوں کو اس سیز ن کے دوران پودے فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جا سکے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

16 minutes ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

3 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

9 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

12 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

13 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

16 hours ago