اسلام آباد(اویس الحق سے)این ڈی ایم اے نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم سے 3 ستمبر تک ممکنہ شدید موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع مزید بارش کے باعث سیلابی صورت حال میں شدت کا امکان ہے،جس سے شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی موسلادھار بارش کے نتجے میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب بھارت نے دریائے چناب میں پھر 8لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں بڑے سیلاب کے خطرے کا اندیشہ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش اور سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
اسی طرح بالائی علاقوں میں ممکنہ شدید بارش اور دریاؤں میں تیز بہاؤکے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پر سیلابی اور پانی کے بہاؤ میں شدید اضافے کا امکان، سیلابی صورت حال اور ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ موجود ہے۔
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر شہری الرٹ رہیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ ندی نالوں میں اچانک بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں، نشیبی اور خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔
الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…