اسلام آباد (شہزاد رضا) وفاقی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کھاریاں سے راولپنڈی تک 133 کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ موٹروے 6 لینز پر مشتمل ہوگی اور جدید سفری سہولیات سے آراستہ ہوگی، جس کا مقصد خطے میں آمد و رفت کو بہتر بنانا اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق منصوبے کی کل لاگت 2 کھرب 22 ارب 91 کروڑ روپے ہوگی، جس میں وفاقی حکومت 30 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گی، جبکہ باقی رقم نجی شعبے سے حاصل کی جائے گی۔موٹروے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، جس سے نہ صرف حکومتی مالی بوجھ میں کمی آئے گی بلکہ نجی شعبے کی شراکت سے تعمیراتی معیار اور رفتار بھی بہتر ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کھاریاں تا راولپنڈی موٹروے سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، سفر کا وقت کم ہوگا اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ شاہراہ خطے میں اہم سفری راہداری کے طور پر سامنے آئے گی۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے منصوبے سی پیک اور دیگر معاشی زونز کی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جن سے نہ صرف مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے گا بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…
کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…