ٹیکسلا۔ ایم این اے آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہیں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر قوم کا ہر فرد سوگوار ہے،متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں،بارش کی تباہ کاریوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں دکھ ہے حکومت تمام متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے دن رات کام کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل میں حالیہ تیز بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے اقبال نامی شخص کے جاں بحق ہونے پر ان کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے امدادی چیک دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
ایم پی اے محسن ایوب خان، کوارڈینیٹر ملک وسیم شہزاد گجر، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید،حاجی ملک سلیم آف ڈھوک نادر،ملک طاہر محمود طاہری،سید آفتاب حسین شاہ بخاری سمیت دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے، تمام مقامی نمائندوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائے گا۔
ایم پی اے محسن ایوب خان نے کہا کہ حلقہ کے اندر بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،ملک وسیم شہزاد نے کہا کہ ہمیں مرحوم اقبال کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا ہے،ہم اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…