اہم خبریں

ملک بھر میں شدید بارش کی پیش گوئی،الرٹ جاری

اسلام آباد(اویس الحق سے)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں کل سے 2 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ شمالی اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین شامل ہیں۔

وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں اور نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،

خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشیں ہوں گی، ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ کے پی اضلاع میں چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں

آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور، بھمبر میں 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جن کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشیں متوقع ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، دیامر، استور، غذر اورگانچھے شامل ہیں۔

سندھ کے ساحلی اضلاع کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں 30 اگست تا 2 ستمبر کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔ کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

اندرون سندھ کے اضلاع بشمول حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور میں 30 اگست تا یکم ستمبر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ساحلی و مشرقی اضلاع بشمول گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ، قلات میں 29 اگست تا یکم ستمبر تک بارشیں، نشیبی علاقوں سیلاب کا خدشہ ہے ممکنہ مزید بارشوں کے نتیجے میں دریائے راوی،ستلج اور چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں مزید شدت متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے رابطہ کریں، متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Share
Published by
اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد
Tags: @education@PindiPost@sports/راولپنڈی-چکوال-جہلم-سیلاب-ایمرجنسی#flood#kpk#PindiPost#PMLN#rawat kallar roadBreaking NewsBreaking News UrdufeaturedGlobal PeacehealthHeavy Rain PakistanIslamabad WeatherjournalistJune 2025 WeatherMonsoon RainnewspapersPakistan Foreign OfficePindi PostPindiPostpunjabhighwayRawalpindi Rainددھوچھہ ڈیم، بروالہ، خانپور، متاثرین، وزیراعلیٰ پنجاب، زمین معاوضہ، گھروں کی قیمت، ایف ڈبلیو کمپنی، سپریم کورٹ سٹے، ڈیم متاثرین، انسانی المیہ، راولپنڈی ڈیمدرجہ حرارتدرجہ حرارت ریکارڈراولپنڈیراولپنڈی پولیسرواتریسکیو 1122ساون کی بارشکلر سیداںکلرسیداںکلرسیداں حادثہ، موہڑہ بختاں، بارش میں ڈوبنے کا واقعہ، حیدر علی، دانیال، ریسکیو 1122، کم عمر بچوں کی ہلاکت سلگ (slug):کہوٹہ نالہکہوٹہ، بارش، چھت گر گئی، بچی جاں بحق، زخمی، مٹور چوک، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، گرڈ اسٹیشن، مریم نواز، شہباز شریف، امداد، دکانوں میں پانی، کہوٹہ حادثہ، شدید بارشگرمی کی لہرماحولیاتی بحرانمحفوظ پنجابمحکمہ موسمیاتمسلم لیگ نموسلا دھار بارشموسم خوشگوارموسم کی صورتحالموسمیاتموسمیاتی تبدیلین لیگنالہ لنگوزیر اعلیٰ پنجابوزیراعظم شہباز شریف

Recent Posts

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

2 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

4 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

4 hours ago

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عدالت نے فون لیک معاملے پر عہدے سے برطرف کردیا.

اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…

5 hours ago

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دو بچوں کے گاڑی میں پھنسنے کی اطلاع،

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…

8 hours ago

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر فری میڈیکل اینڈ بلڈڈونیشن کیمپ

کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…

10 hours ago