وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی فلاح اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔رانا منور حسن غوث خان

اٹک(حافظ نصرت علی خان)چیئرمین زکوۃ و عشر کونسل پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی رانا منور حسین غوث خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی فلاح اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی افس اٹک میں زکوۃ وعشرکے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو وقاص اسلم مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید، اسسٹنٹ کمشنرانزہ عباسی، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ نواز سلیم شہزاد،ڈسٹرکٹ زکوۃ افیسراٹک ثناء الرحمان انجم،میڈیکل سوشل ویلفیئر افیسر محمد زبیر،لیگ اف ہیومن ویلفیئر کے مقصود الہی بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ زکوۃ افیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ضلعی زکوۃ کمیٹی قائم ہے جس کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر اٹک ہیں۔اس کے علاوہ ضلع بھر میں 432 لوکل زکوۃ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔گزارہ الاؤنس کے تحت 2024 -25 میں 2681 مستحق لوگوں میں فی بندہ 24 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ نابینا افراد کے گزارا الاؤنس کے مد میں بھی 106 افراد میں بھی فی بندہ 24 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

شادی کی مالی معاونت کے سلسلے میں 203 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ہر فرد کو 25 ہزار روپےدیے گئے۔یہ تمام رقوم لوکل زکوۃ کمیٹیوں کی منظوری کے بعد دی گئیں۔اس کے علاوہ تقریبا 34 لاکھ روپے کےتعلیمی وظائف بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین زکوۃ و عشر کونسل رانا منور حسین غوث خان نے ہدایت کی کہ دینی مدارس میں بھی مستحق طلباء کو تعلیمی وظائف دیے جائیں۔دیتے ہوئے مزیدبتایا گیا کہ ضلعی سطح پر مریضوں کی معاونت کے لیے ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی بھی قائم ہے۔جس کے کنوینر میڈیکل سپریٹینڈنٹ اور اراکین میں چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی،ضلعی زکوۃ افسر، سینیئر ڈاکٹر اور میڈیکل سوشل ویلفیئر افیسر ہیں۔2024 -25 کے مالی سال میں 30 لاکھ سے زائد رقم مستحق مریضوں میں علاج کے لیے تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین زکوۃ و عشر کونسل رانا منور حسین غوث خان نے کہا کہ مستحق افراد میں زکوۃ کی رقوم کی صاف و شفاف تقسیم وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مشن ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہینے میں دو بار زکوۃ و عشر کونسل کااجلاس منعقد ہوتے ہیں تاکہ مستحق افراد کو بروقت رقوم منتقل کی جا سکیں اس کے علاوہ زکوۃ اور سوشل ویلفیئر کمیٹیوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔مزیدبراں مستحق این جی اوز کو بھی زکوۃ اور عشر کونسل کے ساتھ رجسٹر کیا جائے گا۔

بعدازاں چیئرمین زکوۃ اور عشر کونسل نےڈپٹی کمشنر اٹک کے ہمراہ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اور تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر جواد الہی نے بریفنگ دی۔رانا منور حسین غوث خان نے جن سابقہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور موجودہ جنرل ہاسپٹل اٹک اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا اور دیگر متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں