اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات نظر انداز،گوندل منڈی میں تندور مالکان نے روٹی کے من مانے نرخ مقرر کر لیے

اٹک (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو نظر انداز کر تے ہوئے ضلع اٹک کے بین الصوبائی سرحدی تجارتی مرکز گوندل منڈی میں تندور مالکان نے روٹی کے خودساختہ اور من مانے نرخ وصول کرنے شروع کر دیے ۔ گوندل منڈی کے نواحی علاقے مدروٹہ کے معروف سماجی شخصیت سابق پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ و نائب تحصیلدار ملک عبد الرشید نے میڈیا کو بتایا کہ گوندل منڈی کی مارکیٹ میں قائم تندور مالکان 120 گرام روٹی اور نان کے مقررہ نرخ 12 روپے کی بجائے 20 روپے وصول کر رہے ہیں ۔

جبکہ صارفین کے ذاتی آٹے کی پکی روٹی کے 10 روپے مقرر کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گوندل منڈی صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی سرحدی سنگم پر واقع مصروف ترین تجارتی مرکز ہے جس میں تاجروں نے سبزی، فروٹ، گوشت ، آٹا، گھی تیل، چاول، دال اور اشیائے خوردونوش کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے ساتھ ساتھ من مانے نرخ مقرر کر رکھے ہیں ۔ ناجائز منافع خور مافیا نے چیک اینڈ بیلنس کا نظام کو مفلوج کردیا ہے ۔ صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات پر اعلیٰ حکام کی ہدایات کے باوجود گوندل منڈی کی مارکیٹ میں پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ نہیں آئے ۔سابق نائب تحصیلدار ملک عبد الرشید نے ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا سے عوامی مفادات کے پیش نظر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

نصرت علی خان

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

4 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

4 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

6 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

9 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

15 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

18 hours ago