اسلام آباد(اویس الحق)انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجافری سجام الدین نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی،جہاں انہوں نے انڈونیشیا کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دفاعی تعلقات کو فروغ دینے اور دفاعی پیداوار میں ممکنہ تعاون کرنے کی اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہیگا،اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبوں میں تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی،سٹریٹجک، تجارتی ،دفاع اور دفاعی پیداوار سمیت دیگر تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون ہمیشہ جاری رہے گا انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتوں میں جڑی دیرینہ دوستی ہے اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی مکمل حمایت جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان گہرے تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔آخر میں وزیر دفاع انڈونیشیا نے اپنے ملک انڈونیشیا کےصدر پرابوو سوبیانتو کی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…