وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نوجوانوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان

مظفر آباد(پنڈی پوسٹ نیٹ نیوز)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا بڑا فیصلہ، آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے عالمی معیار کی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ, کرکٹ اکیڈمی میں دیگر تربیتی کورسز بھی کروائے جائیں گے, وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کا کے پی ایل کو ریاست کی قومی ٹونٹی ٹونٹی لیگ کا درجہ دینے کا بھی اعلان. وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے متعلقہ حکام کو کرکٹ اکیڈمی کے انتظامات کی ہدایت کر دی, وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور قومی سٹار شاہد آفریدی کی ملاقات آزاد جموں وکشمیر میں کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال, شاہد آفریدی کی وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش,آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے ، میں ہر وقت کشمیر کے نوجوانوں کیلئے دستیاب ہوں،کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی سے دنیا میں مثبت میسج گیا، وزیراعظم پاکستان کا وزیراعظم آزاد کشمیر پر بھرپور اعتماد ہے،آزاد کشمیر حکومت کیلئے وفاق تمام وسائل مہیا کرے گا ،وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے شاہد آفریدی کو آزاد کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا,آپ کے آبا واجداد نے آزاد کشمیر کی آزادی کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں, کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی نے بھارت کی چیخیں نکال دیں، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے بھارت کی چیخیں نکلیں کشمیر پریمیئر لیگ سے جہاں دنیا کو مثبت پیغام گیا وہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھی اچھا میسج ملا،دنیا نے دیکھ لیا کہ آزاد کشمیر امن کا قلعہ ہے، شاہد آفریدی کی آزاد کشمیر میں کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں، پہلی کرکٹ اکیڈمی کا نام شاہد آفریدی رکھیں گے،کے پی ایل کی کامیابی میں شہریار آفریدی کا اہم کردار ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں