وزیرِاعظم شہباز شریف کا کراچی کینٹ اسٹیشن اور نئی شالیمار ایکسپریس کی اپگریڈیشن پر اظہارِ تشکر

کراچی — وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نئی شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:”کینٹ ریلوے اسٹیشن کی جس شاندار طریقے سے اپگریڈیشن کی گئی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ شالیمار ایکسپریس کو بھی انتہائی شاندار انداز میں نئی شکل دی گئی ہے۔ لاہور کے بعد یہ دوسرا پروجیکٹ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریلوے کے بوسیدہ نظام کو وزیرِ ریلوے نے جس طرح جدت دی ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔”وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ عوام کی سہولت اور ریلوے کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ریلوے کے تمام شعبوں میں مزید بہتری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔