اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر مقدمے کیلئے کیپیٹل پولیس آفیسر (سی پی او) کو درخواست دے دی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی، وکیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 8 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

درخواست میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) زینب، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمے کے لیے نام شامل ہیں۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنے کا نقطہ اٹھایا گیا اور کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں روشنی تک نہیں۔

متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں، ان کے خلاف یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایماء پر کیے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے، مریم نواز ماضی میں دھمکیاں دے چکی ہیں، مریم نواز نے دھمکیاں دیں کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہیں جسے ختم کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج باہم مشورے سے اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

1 hour ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

2 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

10 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

10 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

10 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

10 hours ago