راولپنڈی(فیصل عرفان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہا کہ پنجابی ،سرائیکی اور پوٹھوہاری کو عزت دینے کیلئے ہم نے پنجاب بھر میں سائن بورڈ نصب کر دئیے ہیں،ہم پوٹھوہاری بجا طور پر سمجھتے تھے کہ کم از کم ضلع راولپنڈی کی حد تک یہ سائن بورڈ لازمی پوٹھوہاری زبان میں نصب ہونگے ،اسکے لیے ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے ہم قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اسمبلی کی توجہ اس جانب مسلسل مبذول کروارہے ہیں لیکن ضلع راولپنڈی میں تاحال پوٹھوہاری زبان میں سائن بورڈ نصب نہیں کیے گئے ،کیا ضلع راولپنڈی کی بیورو کریسی اتنی طاقتور ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑاد یا گیا ہے؟کیا مقامی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اتنے کمزور ہیں کہ وہ ڈپٹی کمشنر ،کمشنر یا دیگر انتظامی افسران سے اپنی ماں بولی پوٹھوہاری کے بارے میں ایک فون کال کرکے سوال نہیں کر سکتے کہ جب پنجاب بھر میں یہ سائن بورڈز پنجابی اور سرائیکی میں نصب ہوچکے ہیں تو ضلع راولپنڈی میں پوٹھوہاری زبان میں یہ بورڈ کیوں نصب نہیں کیے جارہے ؟
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.