لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں یتیموں، بیواؤں اور کمزور طبقات کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف سخت کارروائی اور نئی قانونی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب پنجاب میں بے کس اور مجبور لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ قبضے کے مقدمات کے فوری فیصلے کے لیےخصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ ہر قبضے کے کیس کا فیصلہ 90 دن کے اندر کرنا لازمی ہوگا۔ناجائز قابضین کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہاہم صوبے میں انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ جو لوگ برسوں سے اپنی زمینوں کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، اب انہیں فوری انصاف ملے گا۔ قبضہ مافیا کے لیے اب پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کے اس اعلان کو عوامی حلقوں، متاثرین اور سماجی کارکنوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر ان افراد کی جانب سے جو برسوں سے اپنی زمینوں کے حق میں آواز بلند کر رہے تھے مگر شنوائی نہیں ہو رہی تھی۔
وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھی سخت ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ زمینوں پر قبضے کے مقدمات کو فوری طور پر نمٹایا جا سکے اور متاثرین کو ان کا حق واپس دلایا جا سکے۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…