کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”، شہریوں کا بھرپور ردعمل۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت تحصیل کلرسیداں میں جمعہ کے روز وسیع پیمانے پر زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کیا گیا،
جس کا مقصد شہر کو صاف ستھرا بنانا اور عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنا تھا۔آپریشن کے دوران خصوصاً مساجد کے ملحقہ علاقوں اور راستوں کو زیرو ویسٹ قرار دے کر وہاں چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ صفائی مہم کے دوران نمازیوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیموں نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے ملاقاتیں کیں اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میں صفائی کی اہمیت اور “ستھرا پنجاب پروگرام” کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔عوام کو آگاہ کیا گیا کہ وہ صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1139، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور موبائل ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔کلرسیداں شہر میں بارش کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز نے اسسٹنٹ آپریشنل منیجر آمین خٹک اور ماجدی ستی کی نگرانی میں اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیے۔
اس دوران نالیوں اور ڈرینز کی خصوصی صفائی کی گئی تاکہ بارش کا پانی جمع نہ ہو اور شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف کچرا اٹھانا نہیں بلکہ شہریوں میں صفائی کی سوچ اور احساس پیدا کرنا ہے۔ شہریوں کا تعاون ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔شہریوں نے بھی صفائی آپریشن کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بارش کے باوجود عملے کو متحرک دیکھ کر حوصلہ ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ نالیوں کی بروقت صفائی سے پانی کھڑا نہیں ہوا، جبکہ مساجد کے اطراف چونے کے چھڑکاؤ سے ماحول مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔
کلرسیداں کے مختلف وارڈز اور علاقوں میں کیے گئے اس زیرو ویسٹ آپریشن کو عوامی خدمت کا بہترین اقدام قرار دیا گیا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ محض وقتی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا تاکہ شہر کو ہمیشہ صاف ستھرا اور صحت مند رکھا جا سکے۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…