اسلام آباد(اویس الحق سے)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے نئے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب خوش اسلوبی سے ہوگا، ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ معاملات ہموار طریقے سے حل ہو جائیں۔
وزیراعلی کے انتخاب اور اس حوالے سے حکمت عملی کے لئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرعلی ہاوس پشاور میں ہوا۔
اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر، اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سواتی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ اگر آئینی پیچیدگی آئی تو عدالت اسے حل کرے گی، بانی پی ٹی آئی نے جس کا انتخاب کیا وہی وزیرِاعلیٰ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت اور ارکان سے مسلسل رابطے میں ہوں، وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے متعلق آج بھی اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کی پوری قیادت بانی پی ٹی آئی کے احکامات کی پابند ہے۔
اجلاس میں آئندہ اسمبلی اجلاس کے لیے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…
کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…
لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…
اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…