اہم خبریں

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کو تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا، جے یو آئی کے مطابق وزیراعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی، حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے مدارس رجسٹریش بل کو مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا، بل مسترد کرنا پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

5 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

5 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

7 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

10 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

16 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

19 hours ago