Categories: اہم خبریں

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے تناظر میں اظہارِ یکجہتی کے لیے قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا  جہاں انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی طرف سے شدید مذمت کی اور اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو برادر ملک قطر کے خلاف حملے پر سخت تشویش ہے، پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے قطری قیادت کو بلاجواز اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی مکمل یکجہتی کا یقین دلایا اور اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں قطر کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہا اور کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کا مقصد علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، جس سے جاری سفارتی اور انسانی کوششوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی تھی، شہباز شریف نے 15 ستمبر کو غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے قطر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی جانب سے او آئی سی اجلاس کے شریک اسپانسر اور انعقاد کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے رواں سال بھارت کی بلاجواز جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر امیر قطر سے اظہار تشکر بھی کیا۔

امیر قطر نے اظہارِ یکجہتی کے لیے دوحہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کے فروغ، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور پاک قطر برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

محمد قاسم

Recent Posts

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

25 minutes ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

27 minutes ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

30 minutes ago

کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…

30 minutes ago

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

7 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

7 hours ago