وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس — کیش لیس معیشت کے ویژن پر پیش رفت، پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی سمت اہم پیش رفتاسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو وزیراعظم کے ویژن کے تحت حاصل کردہ اہداف اور آئندہ برس کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ “پوری دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے، پاکستان کو بھی عالمی رفتار کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔ ہم نے ابتدا ہی سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے، جن کے مثبت نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔”انہوں نے وزارتِ خزانہ، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ پیش رفت اطمینان بخش ہے اور یہ پاکستان کے جدید معاشی نظام کی بنیاد بنے گی۔