وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، معاونِ خصوصی مبارک زیب اور رکنِ قومی اسمبلی ظہور قریشی نے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے عوامی فلاح و بہبود اور مقامی ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات دینے کا عندیہ دیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز رانا مبشر اقبال، وزیرِ مملکت عبد الرحمان کانجو اور معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔