راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم)بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے بھارت کے ساتھ تعلقات کا احترام کرتا ہے، لیکن پاکستان بھی روس کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم ہوں گے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔
اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نومبر میں روس کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان ایشیا میں ہمارا روایتی شراکت دار ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقویبھی شریک تھے۔
روسی صدر پیوٹن نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔
روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…
تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…
راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…
لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…
آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…