وزیراعظم آزادکشمیر کا مستعفی ہونے سے انکار

 وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستعفی ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے تحریکِ عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور وزیرِ صحت آزاد جموں و کشمیر، ڈاکٹر انصر عبدالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ وہ ایوان میں تحریکِ عدم اعتماد کا بھرپور سامنا کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ طور پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔