آپ کو ورزش کے فوائد کے لیے رنر ہونا یا کوئی گیم کھیلنا ضروری نہیں ہے۔ معمول میں روزانہ واک بھی بہت فائدہ مند ہے۔اگر کوئی شخص روزانہ 11 منٹ بھی ورزش یا واک کرتا ہے تو دس میں سے ایک کو وقت سے پہلے موت سے بچا جا سکتا ہے۔تاہم زیادہ تر لوگ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی مجوزہ ورزش نہیں کرتے۔یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کیلئے ورزش کرنا بالکل کچھ نہ کرنے سے بہتر ہے۔ (نبیلہ خان)