235

واہ کینٹ‘ ڈکیت گینگ شیرخان سرغنہ سمیت گرفتار

واہ کینٹ(راجہ ارشد کیانی) تھانہ واہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی۔راہزنی، ڈکیتی، سنیچنگ میں ملوث شیر خان گینگ کا سر غنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چوری شدہ و چھینے گئے 05 موٹر سائیکل، نقدی1لاکھ روپے، 10موبائل فون اور اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شیر زمان اور 02 ساتھی قسمت خان، لیونہ خان شامل ہیں، ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی، ملزمان نے تھانہ واہ کینٹ اور تھانہ صدر واہ میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں