واہ کینٹ۔ بصیرت ہائی سکول فار انکلوسیو ایجوکیشن واہ کینٹ نے اپنے 11 سالہ سفر کی تکمیل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ایم این اے محترمہ آسیہ ناز تنولی تھیں انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ بنیادی عنصر ہے جو فرد اور قوم کی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے سکول کی بہترین کارکردگی پر انتظامیہ کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ایم این اے آسیہ ناز تنولی نے بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔ سکول کی پرنسپل میڈم جویریہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی حوصلہ افزائی و پذیرائی ہم سب کا فرض ہے تقریب کے اختتام پر بچوں نے ٹیبلوز پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔