تھانہ واہ کی حدود میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب پشاور سے راولپنڈی جانے والی عوام ایکسپریس کی زد میں تین بچے آ گئے۔
پولیس کے مطابق، بچے ریلوے لائن کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں لبابہ عادل دختر محمد زمان، عمر 4 سال، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ محمد ریحان ولد رحیم زمان اور خدیجہ دختر محمد زمان، عمر 5 سال، ساکن 27 ایریا واہ، شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی بچی خدیجہ کو جنرل ہسپتال واہ کینٹ اور بچے ریحان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کا علاج جاری ہے۔
اب کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹرین کی زد میں آ کر ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا مرنے والوں کی تعداد اب دو ہو گئی ہے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے
حادثہ واہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بدھو گاؤں کی حدود میں پیش آیا پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…
آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…