واہ کینٹ۔ نیو سٹی فیز ٹو میں آوارہ کتوں کی بہتات۔ رہائشی خوف میں مبتلا۔ آوارہ کتے عورتوں اور بچوں پر کئی بار حملہ بھی کر چکے ہیں تفصیلات کے مطابق نیو سٹی فیز ٹو واہ کینٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں آوارہ کتے عورتوں اور بچوں پر حملہ کر کے بہت سے لوگوں کو کاٹ چکے ہیں رہائشیوں کی جانب سے سوسائٹی انتظامیہ سے کئی مرتبہ رابطہ کیا گیا مگر اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور مسئلہ جوں کا توں ہے اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں نیو سٹی فیز 2 ایچ بلاک کے رہائشی ایک معروف وکیل کی ایک سال کی پوتی کو بھی آوارہ کتے نے حملہ کر کے زخمی کر دیا آئے روز رونما ہونے والے ایسے واقعات سے نیو سٹی فیز 2 کے رہائشی شدید پریشان ہیں جبکہ اس حوالے سے وہ سوسائٹی انتظامیہ سے بھی مایوس ہو چکے ہیں شہریوں نے کینٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ نیو سٹی فیز 2 میں آوارہ کتوں کے خلاف کتا مار مہم شروع کر کے عورتوں اور بچوں سمیت شہریوں کو اس مصیبت سے نجات دلائی جائے