Categories: علاقائی

واہ کینٹ، میک فٹ فزیو تھراپی سنٹر کا افتتاح

واہ کینٹ۔ لالہ رخ بستی واہ کینٹ میں میک فٹ فزیو تھراپی سنٹر کا افتتاح، جدید مشینری سے آراستہ مرکز مریضوں کو اعلیٰ سہولیات فراہم کرے گا,واہ کینٹ کے علاقے لالہ رخ میں جدید سہولیات سے مزین میک فٹ فزیو تھراپی سنٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا، اس طبی مرکز میں جدید مشینری کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، جس سے فزیو تھراپی کے مریضوں کو معیاری علاج مہیا کیا جائے گا، یہ سنٹر ٹیکسلا کے معروف معالج ڈاکٹر مسعود احمد خان کے فرزند ڈاکٹر حسن مسعود خان کی نگرانی میں اپنی خدمات سرانجام دے گا،تقریب کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر مسعود احمد خان کے سسر اور ڈاکٹر حسن مسعود خان کے ناناعبدالرحمان نے کیا، افتتاحی تقریب میں شہر کی ممتاز سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکاء میں امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ منصور احمد، انجمن تاجران واہ کینٹ کے صدر راجہ حبیب الرحمان، پاکستان نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی، ڈاکٹر ارسلان قریشی، زاہد میڈیکوز نواب آباد کے زاہد قریشی، سابق ایم پی اے پروفیسر محمد وقاص، ثاقب صدیقی، وحید حیدر شاہ، آصف صدیقی، عبداللہ صدیقی، محمد نوازش، سید افتخار علی، ایڈووکیٹ ایان خان، فیصل محمود، محمد اشرف، معیز خان، ہارس راؤ، عبدالرعب راجہ، خالد نور، ملک ارسلان مسعود آف پنڈ نوشہری، تعلیمی شخصیت محمد الیاس، محمد وقاص، محمد عثمان،سبحان ادریس،وہاج ادریس، نعمان الیاس، خالد ندیم سمیت متعدد معززین علاقہ شامل تھے

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

2 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

5 hours ago