واہ کینٹ،ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

راولپنڈی جی ٹی روڈ واہ کینٹ کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا. عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی لڑکے کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہسپتال منتقل کر دیا