بچوں کو خوف یا لالچ دے کر کام کرنے کی طرف آمادہ مت کریں ورنہ وہ ساری عمر خوف یا لالچ کے زیر اثر زندگی گزار دے گا، مزید دشواریوں کا شکار ہو جائے گا اور آپ کو بھی اس کا حصہ بنا لے گا۔ اس کو جو سیکھانا ہے، جو تربیت کرنی ہے، وہ یہ ہے کہ اسے جو کچھ کرنا ہے بحیثیت انسان کرنا ہی ہے اور انسان بھلائی کا کام کرتا ہے اس پر اپنے کسی قسم کے نظریات مسلط مت کریں، اس کا زمانہ دوسرا ہے اور آپ کا دوسرا تھا۔ (ماریہ ادریس)