208

ن لیگ کے چیئرمین سمیت سابق وزراء‘مشیر شیر کیخلاف میدان میں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے پارٹی چیئرمین اور نوازشریف کا بینہ کے 6اہم سابق وزرا سمیت درجنوں ارکان8 فروری کو ہو نے والے عام میں انتحابی نشان شیر کیخلاف میدان میں موجود ہیں جن میں ایک سابق وزیراعظم 3سابق وفا قی2 صوبائی وزرا شامل ہیں ان کے علاوہ پاکستانی مسلم لیگ ن کے کئی سابق پارلیمانی سیکرٹری ارکان اسمبلی چیئرمین یونین کو نسل او ر ممبر کنٹو منٹ بورد بھی دوسرے انتحابی نشانات پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

یا حمایت کر رہے ہیں راجہ ظفر الحق مسلم لیگ ن کے مرکزی چیئر مین ہیں لیکن بیتے راجہ ظفر الحق کو پارتی ٹکٹ نہ ملنے پر پارتی محالف اومیدواروں کی حما یت کر رہے ہیں شاہد حاقان عباسی ا س سے قبل نواز لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے اور نواز شریف کابینہ کاحصہ رہیں تا ہم ن لیگ امیدواران کے خلاف حمایت کر رہے ہیں سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز بھی نوازشریف کابینہ میں رہے لیکن پھر پارتی سے اختلافات کے باعث پارٹی سے سائیڈ لائن ہوگئے اور اب جہاز کے ا نسان کے ساتھ میدان میں موجود ہیں سابق صوبائی وزیر پہلی بارنواز لیگ کے ٹکٹ پرمنتخب ہو کر کابینہ کا حصہ بنے اور پارتی تبدیل کرتے ہوئے اس بار کیتلی کے نشان پر الیکشن لر رہے ہیں

سابق ایم پی اے پی اے شہریار جو نواز لیگ کے ٹکٹ پر ر رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اس بار مینار کی نشان کو آزما ر ہے ہیں مسلم لیگ کے نائب صد ر راجہ عتیق سرور پارتی کے محالف اُمید کے ساتھ ہیں اس کے علاوہ سابق ایم این اے ملک سکیل اعوان سابق ایم پی یے راجہ ارشدچیر مین یوسی ارسلان حفیظ اور اہم راہنما چودھری انعام ظفر ٹکٹ نہ ملنے پر پارتی وابستگی بچانے سے خاموش ہیں لیکن ٰان کی ناراضگی پارتی کو مہنگی پرھ سکتی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں