ن لیگ سے اتحاد محبت نہیں، مجبوری ہے — گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

پشاور (حذیفہ اشرف) گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت یا شوق نہیں بلکہ ملکی مجبوری ہے۔ اگر مل کر کام نہیں کریں گے تو ملک کو نقصان ہوگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ “دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں لیکن حالات بہتر ہو رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے، لیکن چونکہ ملک میں تین بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، اس لیے کسی نہ کسی دو جماعتوں کو مل کر ملک چلانا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ خیبر پختونخوا کے حقوق ڈنڈے سے نہیں بلکہ بات چیت سے ملیں گے۔ سلیم حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ انہوں نے خود نہیں دیکھا، اور مریم نواز ان کی بہن ہیں، اسے غصہ نہیں ہونا چاہیے تھا، حالیہ بیان بازی نہیں ہونی چاہیے تھی۔